Home / جاگو ہیوسٹن نیوز / ہیوسٹن کثیرالاقوامی شناخت کا حامل شہر ہے،رمضان میں مساجد کیلئے خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، میئر سلوسٹرٹرنڑ

ہیوسٹن کثیرالاقوامی شناخت کا حامل شہر ہے،رمضان میں مساجد کیلئے خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، میئر سلوسٹرٹرنڑ

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ)میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیوسٹن کثیر الاقوامی شناخت کا حامل امریکہ کا منفرد شہر ہے اور آج یہ عظیم رمضان افطار ڈنر اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ ہر رنگ ونسل اور مذہب وثقافت کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ(باقی صفحہ7بقیہ نمبر2) محبت اور اتحاد کے رشتوں میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں، دنیا بھر میںعبادات کے مراکز پر حملوں کے بعد ہیوسٹن میں بھی ہر مذہب کی عبادت گاہوں خصوصاً ماہ رمضان میں مسلمانوں کی مساجد کیلئے پولیس اور مسلمان دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں، تا کہ مسلمان اپنے اس مقدس مہینے میں بلا خوف وخطر اپنے مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں، سٹسرسٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر نے کہا کہ کثیر الاقوامی شناخت کے حامل شہر ہیوسٹن کا مسلمان اہم جز ہیںجبکہ وہ یہاں اہم عہدوںپرخدمات سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ یہ بات خوش آئندہ ہے کہ مسلمان تیزی سے سیاسی اور منتخب عہدوںپر اپنی جگہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دو ہزار افراافطار ڈنر کے انعقاد پر ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور کے گرانقدر تعاون اور سٹسرسٹی کے صدر سعید شیخ سمیت ان کی ٹیم کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر سعید شیخ نے افطار ڈنر کے انعقاد میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ جاوید انور نے ڈنر کے مہمان خصوصی میئر ٹرنر کو کمیونٹی کی طرف سے خوش آمدید کہا ، افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں عبادت گاہوں پر حملوں کے بعد آج ہم سب کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم امن واتحاد کی شناخت رکھنے والے امریکہ میں شانہ بشانہ ایک ساتھ کھڑے ہوں اور نفرت اورتفریق اور دہشت گردی کے خلاف یک آواز ہوں،کانگریس وومن نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہے کہ امریکہ میں نفرت وتفریق اور دہشت گردی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، بلکہ امریکی عوام قانون کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور امریکی معاشرے میں رنگ ونسل اور مذہب کی بنیاد پر کسی کو بالادستہ حاصل نہیںہے، افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رکن کانگریس ایل گرین نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب عظیم ہیں اور ہم اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دینگے کہ کسی مذہب خصوصاً عظیم مذہب اسلام کو شبہ کی نگاہ سے دیکھا جائے اور اس کے ماننے والوں سے تفریق برتی جائے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی عبادتگاہوں پر حملہ قابل مذمت ہے جو ہر کسی کیلئے دکھ اور افسوس کی بات ہے ، افطار ڈنر سے اسلامک سوسائٹی کے صدر سہیل سید سابق رکن سٹی کونسل مسرور جاوید خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر اراکین کانگریس کی طرف سے افطار ڈنر کی انتظامی کمیٹی کے ارکان کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

Check Also

گلوکار رحیم شاہ کے ڈیلس کنسرٹ میں پاکستان حکومت کے ایوارڈ پر چونکا دینے والے انکشافات، متنازعہ کارکردگی نے مداحوں کو مایوس کر دیا

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان کے معروف گلوکار رحیم شاہ جنہوں نے پشتو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *