Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / 40 سال سے بال نہ دھونے والا بھارتی شہری

40 سال سے بال نہ دھونے والا بھارتی شہری

اکثر مرد حضرات کو بھی بال بڑھانے اور انہیں خواتین کی طرح لمبا اور گھنا رکھنے کا شوق ہوتا ہے لیکن ایک بھارتی شہری نے اپنے بال لمبے تو کیے مگر 40 سال سے انہیں دھونے کی زحمت تک نہ کی۔

63 سالہ ’ساکل دیو توڈو‘ نامی شخص کے بال تقریباً 6 فٹ لمبے ہیں اور اس کا کہنا ہےکہ اس نے 40 سال سے بال دھوئے ہیں اور نہ کاٹے ہیں جس کی وجہ سے اس کے بال  بری طرح الجھ گئے ہیں۔

ساکل دیو کا تعلق بھارت کی ریاست بہار سے ہے، اس کا کہنا ہے کہ 22 سال کی عمر سے اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے اور وہ ان بالوں کو اپنے ہندو خدا ’شیوا‘ کی طرف سے رحمت سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نے 40 سال سے اپنے بال نہ کبھی دھوئے اور نہ ہی کٹوائے ہیں۔

6 فٹ لمبے بالوں کو مزید گندے ہونے سے بچانے کے لیے یہ اس نے انہیں سفید رنگ کے کپڑے لپیٹ رکھا ہے۔

جب سے ساکل دیو نے اپنے بال بڑھانا شروع کیے ہیں لوگ اسے ’مہاتما جی‘ کے نام سے جانتے ہیں جو کہ ان لوگوں کے نزدیک عزت احترام کا باعث ہے۔

ساکل دیو کو لگتا ہے کہ اس کے پاس قدرتی طور پر ایسی طاقت ہے کہ یہ لوگوں کے مسائل کو حل کرسکتا ہے۔

ساکل بھارت کا پہلا آدمی نہیں ہے جو کہ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ گجرات سے تعلق رکھنے والا ’سوجی بھائی راتھوا‘ نامی شخص کے بھی 19 میٹر لمبے بال ہیں۔

Check Also

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *