Home / جاگو دنیا / امریکا کا شام کے دو مقامات پر فضائی حملہ

امریکا کا شام کے دو مقامات پر فضائی حملہ

واشنگٹن: امریکا نے مشرقی شام کے دو مقامات ایران کے پاسداران انقلاب کے زیرِ استعمال ہونے کا الزام لگا کر فضائی حملہ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ مشرقی شام کے دو مقامات پر فضائی حملہ کیا گیا۔

لائنڈ آسٹن نے بتایا کہ امریکا نے مذکورہ حملہ عراق اور شام میں اپنے فوجیوں کو نشانہ بنانے کے جواب اور اپنے دفاع کیلیے کیا۔ حملے کا حکم صدر جوبائیڈن نے دیا تھا۔

وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کی جانب سے ہماری فورسز پر حملہ کیا گیا جو ناقابلِ قبول ہے اور اسے فوراً روکنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکی فورسز پر ایرانی پراکسی کی جانب سے حملے جاری رہے تو ہم اپنے لوگوں کے تحفظ کیلیے مزید اقدامات اٹھاتے وقت بالکل بھی نہیں سوچیں گے۔

ایک امریکی عہدے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فضائی حملے جمعے کی صبح 4 بج کر 30 منٹ پر عراقی سرحد کے قریب ابو کمال ٹاؤن پر ایف 16 طیاروں سے کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کا مقصد ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کو تباہ کرنا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کم از کم 19 مرتبہ حملہ کیا گیا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔

Check Also

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنیوالی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *