Home / جاگو دنیا / جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کردیا

جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو خبردار کردیا

سعودی عرب میں جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر غیرلائسنس یافتہ ٹیکسیوں سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکس اکاونٹ پر ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ سے جانے کیلیے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس کا انتظام کیا گیا ہے جو مسافروں کو محفوظ طریقے سے انکی منزل پرپہنچاتی ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیمیں اس حوالے سے ایسے ڈرائیوروں کے خلاف وقتاً فوقتاً کارروائی بھی کرتی ہیں۔

ایئرپورٹ پر مسافروں کو لے جانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں کام کررہی ہیں جو مناسب کرایہ لیتے ہوئے محفوظ طریقے سے مسافروں کو انکی منزل تک پہنچاتی ہیں۔

بیان کے مطابق مسافروں کو چاہئے کہ وہ محفوظ ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی پیش نہ آسکے، واضح رہے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی گاڑیوں کے مالکان بھی پرائیوٹ ٹیکسی کے طور پر کام کررہے ہیں جو غیرقانونی عمل ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ کے شعبے سے وابستہ ہے، تاہم اب سعودی عرب میں موجود غیر ملکی ڈرائیورز کے لائسنس سے متعلق اہم وضاحت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ٹریفک حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بیرون ملک سے بطور ڈرائیورز خدمات حاصل کرنے والے افراد اپنے آبائی ممالک میں جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس مملکت میں عارضی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

سعودی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ایسے غیر ملکی ڈرائیور زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک اپنے مقامی لائسنس کا استعمال کر سکتے ہیں بشرطیکہ لائسنس کا ترجمہ کسی تسلیم شدہ ایجنسی نے کیا ہو اور اس کی قسم چلائی جانے والی گاڑی کے مطابق ہو۔

Check Also

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنیوالی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *