Home / جاگو دنیا / فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک قرار

فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک قرار

عرب پارلیمنٹ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔

عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسپیکر عادل عبدالرحمان العصومی نے خطاب میں خبردار کیا کہ عالمی برادری کا اندھا پن اور اسرائیل کی حمایت خطے میں بڑی تباہی کا سبب بنے گی۔

اسپیکر نے کہا فلسطین کے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، انہوں نے پہلے بھی بہت مصائب دیکھے ہیں اور آج بھی مصائب جھیل رہے ہیں، پچھلے 75 سال سے انہیں ناانصافی، جبر، قتل و غارت اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بد ترین قسم کے جرائم کا سامنا کر رہے ہیں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ یہ ظالم اور وحشی قابض فوج کے ہاتھوں نسل کشی ہے، یہ اپنی زمین اور گھروں سے جبری بے دخلی ہے، جسے فلسطینی سہہ رہے ہیں۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ جو اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں وہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں، یہ عالمی برادری کی بے شرمی ہے اور تاریخ سب کچھ ریکارڈ کر رہی ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنگ کو روکنےاور صورت حال کو ٹھندا کرنے کے بجائے کچھ ملک اسرائیل کو اسلحہ دے رہے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو قتل کرے، فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کرے۔ ہم سمجھتے ہیں ان اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ملکوں کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے جاری بیان میں فلسطین سے متعلق مارٹن گریفتھس نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ دنیا انسانیت کے ایک حصے کے حقداروں کو بچانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *