Home / جاگو بزنس / ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1968 ڈالر برقرار ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *