Home / جاگو بزنس / روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکے دوبارہ مہنگا ہونےکا سلسلہ برقرار ہے۔

آج روپےکے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام  پر  ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 90 پیسے ہے۔

گزشتہ روز  انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 286 روپے 39 پیسے تھا۔

انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 2  روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 287 روپے 50 پیسے  پر برقرار  ہے۔

 ڈالر کی قدر میں اضافہ پریشان کن قرار

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر میاں  زاہد حسین نے ڈالر کی قدر میں اضافےکو  پریشان کن قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں میاں زاہد حسین کا کہنا  تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بھی عالمی درجہ بندی بہتر نہیں ہوئی،  عوام ڈالر کی خریداری میں دوبارہ  دلچسپی لے رہے ہیں، ڈالر کو  قابو  میں رکھنے کے اقدامات میں مزید سختی کی جائے۔

میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ معیشت کو مکمل طور  پر دستاویزی کیا جائے، بے یقینی کی صورتحال سے منافع خور  فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *