Home / جاگو کھیل / 13 سال بعد قومی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کا فائنل کھیلے گی، رانا مجاہد

13 سال بعد قومی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کا فائنل کھیلے گی، رانا مجاہد

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ 13 سال بعد قومی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کا فائنل کھیلے گی۔

رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، غیرملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز کا جیت میں اہم کردار رہا۔

انہوں نے کہا کہ جیو سوپر کا شکریہ کہ وہ پاکستان کے میچز براہ راست دکھائے گا، براہ راست میچ دکھائے جانے سے قومی کھیل ہاکی کو مزید فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی ہیں۔

پاکستان نے اس سے قبل 2011ء میں ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *