Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مادام تساؤ میوزیم کی جسٹن بیبر کے مجسمے میں دلچسپ تبدیلی

مادام تساؤ میوزیم کی جسٹن بیبر کے مجسمے میں دلچسپ تبدیلی

لندن کے نامور مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے مومی مجسمے میں دلچسپ تبدیلی کردی گئی۔ 

جب سے نامور گلوکار نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد والد بننے والے ہیں، اسکے بعد سے انکے چاہنے والے بھی خود کو یہ خوشی منانے سے روک نہیں پا رہے۔

ان ہی چاہنے والوں میں لندن کا تاریخی مادام تساؤ میوزیم بھی ہے جس نے جسٹس بیبر کا مجسمہ ہی اپڈیٹ کردیا۔

اس سلسلے میں خود مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسٹن بیبر کے اس مجسمے میں نہ صرف وہ خود بلکہ انکی گود میں ایک بچہ بھی موجود ہے۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے مادام تساؤ میوزیم نے جسٹن بیبر کو مبارکباد دی اور تحریر کیا کہ “ہم نے سوچا کہ ہم آپکی کچھ مدد کرسکیں۔”

Check Also

اداکارہ میرا کی پریس کانفرنس مریم نواز کی توجہ حاصل کرگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *