Home / جاگو دنیا / 3 یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کا ردعمل

3 یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اسرائیل کا ردعمل

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا ہے۔

بن گویر کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا دورہ 3 یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ردعمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی ریاست کے بارے میں بیان کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ 3 اہم ممالک ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *