Home / جاگو دنیا / نئے ایرانی صدر کا انتخاب کل، 6 امیدوار میدان میں

نئے ایرانی صدر کا انتخاب کل، 6 امیدوار میدان میں

پڑوسی ملک ایران میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے جانشین کے انتخاب کا عمل ہونے جا رہا ہے۔

ایرانی عوام کل (جمعہ 28 جون کو) نئے صدر کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران کی شوریٰ نگہبان نے صرف 6 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔

ان 6 صدارتی امیدواروں میں سعید جلیلی، محمد باقر قالیباف، مسعود پزیشکیان، مصطفیٰ پور محمدی، امیر حسین غازی زادہ ہاشمی اور علی رضازاکانی شامل ہیں۔

ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *