Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / طلعت حسین کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا زمانہ معترف تھا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

طلعت حسین کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا زمانہ معترف تھا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلعت حسین ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔

ٹی وی، تھیٹر، فلم اور ریڈیو کے ممتاز اداکار طلعت حسین کی وفات پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ طلعت حسین نےاپنی اداکاری سے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی، ٹیلی وژن، تھیٹر، فلم اور ریڈیو کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلعت حسین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے بھی  طلعت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلعت حسین نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا، مرحوم ایک حقیقی استاد تھے۔

Check Also

ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *