Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق، ایک زخمی

مقبوضہ کشمیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق، ایک زخمی

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں کسی کام سے پیدل جانے والی تین سہیلوں پر اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 لڑکیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکیوں کو ملبے تلے نکالا جن میں سے شائستہ فاروق راٹھور اور شوکی اشرف واگئے نے اسپتال جاکر دم توڑ دیا جب کہ تیسری لڑکی سبرینہ شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے رام نگر میں ایک گاڑی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *