Home / جاگو دنیا / جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک اور سٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک اور سٹیلائٹ خلاء میں بھیج دیا

نئی دلی: 

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے راڈار مانیٹرنگ اور زمین کی بدلتی جغرافیائی و موسمی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی خلائی تحقیقاتی ادارے ’اسپرو‘  (Indian Space Research Organization) نے آندرا پردیش کے خلائی بیس سے ایک سٹیلائٹ RISAT 2B کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل راکٹ کے ذریعے خلاء میں فائر کیا۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیلائٹ RISAT 2B راڈار ویڈیو خصوصیات کے حامل ایک ورلڈ مانیٹر سیٹلائٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سٹیلائٹ کو زراعت، جنگلات اور قدرتی آفات جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

سٹیلائٹ RISAT 2B اپنی جدید خصوصیات کے باعث گہرے بادلوں کے درمیان سے بھی زمین کی سطح پر نظر رکھ سکتا ہے اور دن و رات کے اوقات میں بھی صاف تصاویر بھیجنے کی اہلیت رکھتا ہے اور یہ رواں برس خلاء میں بھیجے جانے والا بھارت کا تیسرا سٹیلائٹ ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب خطے میں قیام امن کے دشمن بھارت نے شہری ضروریات اور قدرتی آفات سے بچنے کے بہانے سٹیلائٹ بھیجے تھے جن کا حقیقی مقصد صرف اور صرف جنگی برتری حاصل کرنا تھا۔

Check Also

دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان کو تسلیم کرنے سے متعلق بات نہیں ہو گی: اہلکار اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی قیادت میں دوحہ میں ہونے والے افغان طالبان رہنماؤں کے اجلاس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *