Home / جاگو کھیل / ٹی 10 لیگ: دہلی بلز نے پاکستانی کرکٹرز کے متبادل کھلاڑی منتخب کرلیے

ٹی 10 لیگ: دہلی بلز نے پاکستانی کرکٹرز کے متبادل کھلاڑی منتخب کرلیے

لاہور: ٹی 10 لیگ کیلیے دہلی بلز نے پاکستانی کرکٹرز کے متبادل منتخب کرلئے۔

شعیب ملک کی جگہ سری لنکن آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز لیں گے اور سہیل تنویر کا خلا انگلش پیسر ڈیوڈ ولی پر کریں گے۔ محمد حسنین کی بجائے اب سری لنکن فاسٹ بولر دشمانتھا چمیرا کی صلاحیتوں پر انحصار کیا جائے گا اور عامر یامین کی جگہ روی رامپال لیں گے۔

ٹیم مینٹور انیس ساجن کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور سہیل تنویر کو لیگ میں شرکت کیلئے این او سی ملنے کی امید کر رہے تھے لیکن دونوں کو اجازت نہیں دی گئی۔

پی سی بی کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی منطق نظر نہیں آتی اور بورڈ نے یہ فیصلہ ڈرافٹ  کے بعد کیا، اس لیے لوگ زیادہ ناراض ہیں۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *