Home / جاگو بزنس / عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1800 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93535روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 1234.56 روپے پر مستحکم رہی۔

Check Also

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہر گز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *