Home / جاگو بزنس / ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ؛ 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ؛ 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

 اسلام آباد: 

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 9 سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے جس سے واضع ہوتا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ کے اثرات مہنگائی میں مسلسل اضافہ کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں بجٹ نافذ ہونے والے دن یکم جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے ، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اور، تازہ کھلا دودھ سمیت مجموعی طور پر23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اوردال مونگ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت 9 اشیاء سستی ہوئی ہیں، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر11.51 فیصد، آلو2.04 فیصد، پیاز4.85 فیصد، لہسن 8.31 فیصد اورچینی 2.60 فیصد، انڈے 1.67 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 12.97 فیصد، دال مسور0.34 فیصد، دال مونگ 1.81 فیصد ، دال ماش 0.51 فیصد اور آٹا 0.22 فیصد سستی ہوئی۔

وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 9 جولائی 21 20 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12.28 فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر17 ہزار732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 15.72 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 12.35 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 11.69 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 11.60 فیصد رہی ہوا جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 11.53 فیصدرہی ہے۔

اعداد وشمارمیں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اورتازہ کھلا دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں.

اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں ردال مونگ ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت دیگر اشیاء شامل ہیں البتہ 19 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *