Home / جاگو بزنس / سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ

  کراچی: عالمی سطح پر سونے کی قیمت فی اونس 9 ڈالر بڑھ کر 1833 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ایک بار پھر سونے کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 900 روپے ہوگئی اور اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 922 روپے کی سطح پر آگئی۔

قبل ازیں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی سطح پر تھی اور دس گرام سونے کی قیمت 2829 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کی سطح پر تھی۔

 

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *