Home / جاگو کھیل / عثمان خواجہ کا آئی سی سی کی پابندیوں پر منفرد احتجاج

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کی پابندیوں پر منفرد احتجاج

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے آئی سی سی کی پابندیوں پر منفرد احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت میں جوتے پر کوئی نعرہ لکھنے اور بلے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے  سے پابند کردیا گیا تھا۔

عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بازو پر کالی پٹی باندھی تو آئی سی سی نے انہیں چارج کردیا اور ایسا کرنے سے روک دیا۔

اب عثمان خواجہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ایک منفرد اقدام کے ساتھ میدان میں اترے۔

انہوں نے جوتوں پر فلسطین کی حمایت والے نعروں اور بلے باز فاختہ کے نشان پر پابندی کے بعد جوتوں پر اپنی دونوں  بیٹیوں (عائشہ اور عالیہ) کے نام لکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سمیت کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز بھی عثمان خواجہ کی حمایت میں بیان دے  چکے ہیں۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *