Home / جاگو کھیل / گلفام جوزف، کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے مکسڈ ایونٹ میں بھی جگہ بنالی

گلفام جوزف، کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کے مکسڈ ایونٹ میں بھی جگہ بنالی

پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس کے مکسڈ ایونٹ میں بھی جگہ بنالی۔ پہلی بار پاکستان کی کسی شوٹنگ جوڑی نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

جکارتہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپین شپ میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا۔ 10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور ساتھ ہی پیرس اولمپکس کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی جگہ بنالی۔

یہ پہلا موقع ہے پاکستان کی کسی شوٹنگ جوڑی نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

گلفام جوزف اور کشمالہ پہلے بھی انفرادی ایونٹ کےلیے پیرس اولمپکس کےلیے کوالیفائی کرچکے ہیں لیکن اب دونوں شوٹرز پیرس اولمپکس میں دو دو ایونٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *