Home / جاگو کھیل / ٹریوس ہیڈ نے شارٹ لیگ پر کمال کردیا

ٹریوس ہیڈ نے شارٹ لیگ پر کمال کردیا

آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹر ٹریوس ہیڈ نے شارٹ لیگ پر کمال فیلڈنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنالیے ہیں جبکہ کینگروز کو میچ جیتنے کے لیے مزید 156 رنز درکار ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 8 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگ میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرک مکینزی نے 41 رنز بنائے، الیک اتھانزے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لائن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں ٹریوس ہیڈ کی گیند پر نظریں اور حاضری دماغی بھی کینگروز کے خوب کام آئی، ہیڈ نے شارٹ لیگ پوزیشن پر ٹیم کو اہم وکٹ دلوا دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ نے کیویم ہوج کو رن آؤٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *