Home / جاگو کھیل / ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن کا آغاز

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پہلی کراچی میراتھن کا آغاز

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پاکستان میں پہلی میراتھن کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔

میراتھن میں شرکت کے لیے تمام ایتھلیٹس نشان پاکستان سی ویو پہنچے جہاں سے میراتھن کا آغاز ہوا۔

پاکستان کی پہلی میراتھن میں خواتین، مرد اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں، اس ایونٹ میں چار کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔

فل میراتھن 42.2 کلومیٹر کی ہوگی، دوسری کیٹیگری میں 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھن ہوگی جبکہ 5 کلومیٹر کی فن ریس اور ریلے ریس بھی شامل ہے۔

میراتھن جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔

میراتھن کے جوش نے اتوار کی چھٹی اور صبح سویرے کی سردی سب کچھ بھلا دی ہے، شائقین ریس انجوائے کرنے بڑی تعداد میں سی ویو پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سُپر میراتھن براہ راست نشر کررہا ہے۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *