Home / جاگو کھیل / بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا آسی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آسی سی سی) کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جسپریت بمرا نے کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کی، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ جسپریت بمرا جان بوجھ کر رنز لیتے ہوئے اولی پاپ کے راستے میں آئے، انہوں نے اولی پاپ کے ساتھ نامناسب انداز میں ٹکرانے کی کوشش کی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جسپریت بمرا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی کی سزا مان لی ہے۔

یاد رہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا واقعہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے 81 ویں اوور میں پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *