Home / جاگو کھیل / بھارتی کرکٹر سرفراز خان قومی اسکواڈ میں شامل

بھارتی کرکٹر سرفراز خان قومی اسکواڈ میں شامل

2 سال سے مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو آخر کار قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے سرفراز خان ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اب ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے ہرا دیا تھا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے میچ کا آغاز 2فروری سے ہوگا۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *