Home / تازہ ترین خبر / سجاول: بیرک کی کھڑکی توڑ کر 3 قیدی فرار، ڈیوٹی پر مامور عملہ معطل

سجاول: بیرک کی کھڑکی توڑ کر 3 قیدی فرار، ڈیوٹی پر مامور عملہ معطل

صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں جوڈیشل سب جیل سے تین قیدی بیرک کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے جب کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سجاول نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور عملے کو معطل کردیا۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرار قیدی منشیات اور چوری کے مقدمات میں جوڈیشل سب جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔

جیل انتظامیہ نے بیرکوں کا جائزہ لیا تو قیدی غائب پائےگئے، فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی سجاول کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کے بعد ملوث جیل عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

دنیا کا بڑا جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز

دنیا کا بڑاجہاز ایم ایس سی اینا کراچی بندرگاہ کے نجی ٹرمینل پر لنگر انداز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *