Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل9؛ کرکٹرز کے اہل خانہ سے بدسلوکی، محمد عامر کا مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پی ایس ایل9؛ کرکٹرز کے اہل خانہ سے بدسلوکی، محمد عامر کا مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر محمد عامر  نے اہل خانہ کے ساتھ ہونے والی بدتمیزی پر نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈپٹی کمشنر ملتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے انہوں نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز کی توجہ میچ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کی جانب مبذول کروائی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر کے ناقابل قبول رویے سے حیران ہوں، جس نے مبینہ طور پر میرے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی، تکبر سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلاجواز باہر نکال دیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے، حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ ہے۔ براہ مہربانی مریم نواز مجھے امید ہے کہ آپ ایکشن لیں گی۔

خیال رہے کہ 26 فروری کو ضلعی انتظامیہ کے افسران نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی خاندان کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا۔

اس ناروا رویے کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج بھی کیا اور کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی خاندان کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے میچ کے بعد شدید احتجاج کیا جس پر ضلع انتظامیہ اور سیکیورٹی افسر بھی وہاں پہنچے مگر کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *