Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سینئر ایرانی اداکارہ زری خوشکم 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

سینئر ایرانی اداکارہ زری خوشکم 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

ایران کی سینئر اداکارہ زری خوشکم 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زری خوشکم کی موت ایران کے دارالحکومت تہران میں جمعرات کو ہوئی، ان کی موت کی وجہ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زری خوشکم مرحوم ایرانی فلم ساز علی حاتمی کی بیوہ تھیں، ان کی بیٹی لیلیٰ حاتمی بھی مشہور اداکارہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو تہران میں واقع قبرستان میں اپنے شوہر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

زری خوشکم نے تہران اور لندن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور اداکارہ 24 سالہ کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔

Check Also

قتل کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ نے جیل میں میک اپ کیسے کیا؟

بھارتی اداکارہ پاویتھرا گوڈا کو پولیس حراست کے دوران میک اپ میں دیکھے جانے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *