Home / جاگو دنیا / کیا آپ بے قصور ہیں، گاڑی رُکنے پر شہری کا ٹرمپ سے سوال

کیا آپ بے قصور ہیں، گاڑی رُکنے پر شہری کا ٹرمپ سے سوال

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں کے کئی الزامات اور کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت سے تو ابھی 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یا ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے لیکن لوگ اس حوالے سے جاننے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ٹریفک میں ایک جگہ سابق صدر کی گاڑی رُکی تو ایک نوجوان شہری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے خود ہی اس حوالے سے پوچھ لیا۔

کیمرہ پکڑے شخص نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ انہیں بتائیں کہ آپ بے قصور ہیں، بھائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شہری کی بات کا جواب دیا تاہم دور ہونے کی وجہ سے ان کی آواز واضح نہیں۔

ممکنہ طور پر سابق صدر نے کیمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ استغاثہ ایک شخص نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کے بعد شہری نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ بے قصور ہیں، میں اسے یاد رکھوں گا بھائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے خلاف اب تک 4 کیسز میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

Check Also

خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔ یورپ، امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *