Home / جاگو بزنس / پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 15 مئی کو آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں  15 روپے 39 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی تھی۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *