Home / جاگو بزنس / کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا

کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرانے کے لیے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔

کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا ہے۔

کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے لیکن کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کے الیکڑک نے 7 سال کے ملٹی ائیر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، کمپنی نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز  3.84 روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس چارچز 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی ہے۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *