Home / جاگو کھیل / جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم

جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، اگر شروع ہی سے حریف پر دباؤ ڈالیں تو آسان ہوتا ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ جوں جوں ورلڈ کپ قریب آرہا ہے، ہمارا کمبی نیشن سیٹ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے شروع یا بعد میں بولنگ سے فرق نہیں پڑتا، کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بولنگ ملے وہاں ٹیم کے لیے اچھا کروں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے مزید کہا کہ میں اور افتخار غلط وقت پر آوٹ ہوئے، اگر آوٹ نہ ہوتے تو جیت جاتے۔

Check Also

انگلینڈ کی نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 41 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *