Home / جاگو دنیا / بھارت: بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی، 7 بچے ہلاک

بھارت: بچوں کے اسپتال میں آتشزدگی، 7 بچے ہلاک

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بچوں کے اسپتال میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال سے ریسکیو کیے گئے 12 بچوں میں سے 7 طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق اسپتال میں رات گئے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فرار ہونے والے اسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں، ذمے داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Check Also

خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔ یورپ، امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *