Home / جاگو دنیا / ٹیکساس کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے

ٹیکساس کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے

امریکی‎ ریاست ٹیکساس کے شہروں ہیوسٹن، ڈیلس سمیت گردونواح میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش اور جذبہ سے منائی جارہی ہے۔

کل یہاں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ چاند دیکھ کر عید منانے والے تمام مکاتب فکر کے پیروکار نے آج نماز عید ادا کی۔

ہیوسٹن میں متعدد مساجدوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ مصطفیٰ مسجد ہیوسٹن میں کل پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افراد نے نماز عید ادا کی جبکہ ڈیلس میں بھی متعدد اجتماعات منعقد کیے گئے۔

منسلفیڈ ڈیلس میں اجتماع سے خطاب میں امام مسجد نے حضرت اسماعیلؑ کی اپنے اللّٰہ اور والد ابراہیمؑ کی اطاعت کا ذکر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کی خدمت میں پیش پیش رہ کر اللّٰہ کی خوشنودگی حاصل کریں۔

آج ڈیلس کی مدینہ مسجد، مکہ مسجد ضیالقرآن، مؤمن سینٹر، درِحسین سمیت کئی جگہوں پر عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

مدینہ مسجد میں علامہ بابر رحمانی اور سراج مصباحی نے نماز عید کے خطبات دیے جس میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی فرمابرداری اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اللّٰہ کی خوشنودگی کےلیے اپنی ہردل عزیز چیز کی قربانی کا ذکر کیا گیا۔

اس موقع پر مساجدوں میں نماز عید کے اجتماعات کے بعد مختلف قسم کے اسٹال بھی لگائے گئے جس میں فملیز نے بھرپور انجوائے کیا۔

کئی افراد نے فارم ہاؤس جا کر قربانی کا فریضہ سرانجام دیا جبکہ کئی افراد نے اپنے اپنے ممالک میں جانوروں کی قربانیاں دیں۔

نماز عید کے بعد یہاں پر بھی مسلمانوں نے فوت ہونے والے اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور انکے لیے دعا مغفرت کی۔

Check Also

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنیوالی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *