Home / جاگو دنیا / ایران کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری، درجنوں دیہات خالی کرالیے گئے

ایران کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری، درجنوں دیہات خالی کرالیے گئے

تہران: ایران کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کا نیا الرٹ جاری کیے جانے کے بعد درجنوں دیہات خالی کرالیے گئے۔

ایران میں گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب سے اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 95 فیصد ڈیم پانی سے بھر چکے ہیں اور جنوبی علاقوں میں مزید سیلاب کا خدشہ موجود ہے۔

ایران نے جنوبی صوبے خوزستان میں سیلاب کے پیش نظر عراقی سرحد تجارت کے لیے بند کردی جب کہ کسٹم حکام نے تجارتی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل سرحد استعمال کریں۔

سیلاب سے صوبہ خوزستان میں 4 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے صوبہ خوزستان میں 4 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ جنوب مشرقی صوبوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق سیلاب کے دوران 200 پل اور 400 کلو میٹر سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوگیئں جب کہ 275دیہات کی سڑکیں بند ہوگئیں۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو ایران کے جنوب میں واقع سیاحتی شہر شیراز میں درجنوں افراد سیلاب کے باعث ہلاک ہوگئے تھے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال نوروز کے جشن کے لیے جمع ہوئے تھے۔

Check Also

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنیوالی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

پانی کے بحران پر بھوک ہڑتال کرنے والی نئی دلی کی وزیر آب طبیعت خراب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *