Home / جاگو کھیل / پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش سے متاثر، میچ 41 اوورز تک محدود

پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ون ڈے بارش سے متاثر، میچ 41 اوورز تک محدود

اوول: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ بارش کے بعد دوبارہ جاری ہے۔

میچ شام 5 بجے شروع ہونا تھا مگر بارش کے باعث سوا 6 بجے شروع ہوا، تاخیر کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو پہلے 47 اور پھر 41 اوورز تک محدود کر دیا۔

اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 3 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 45 تھا۔

پاکستان نے 16.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا اور میچ 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

ون ڈے سیریز سے قبل کارڈف میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش کپتان این مورگن اور بیٹسمین جوئے روٹ نے جس طرح پاکستانی بولنگ پر حملہ کیا، اس سے لگتا ہے کہ پاکستانی بولروں کو انگلش بیٹنگ کے سامنے سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔

انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ کے بلے باز اپنی سر زمین پر مشکل ترین حریف ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم متوازن ہے، اس لیے سیریز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کو شکست دے کر اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں اتریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل ٹیم زیادہ سے زیادہ اعتماد حاصل کرنا چاہتی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی سے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

اپنے بیان کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بہترین ٹیموں کی سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ ہی فرق ڈالتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ہماری فیلڈنگ معیاری نہیں تھی، اس خامی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے اور سوا سال سے بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ان کو ٹف مقابلہ دینے کے لیے اچھا کھیلیں، شعیب ملک دوسرے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

سرفراز احمد نے بیٹنگ میں اپنا نمبر پروموٹ کیا ہے اور وہ اب پانچویں نمبر پر کھیلنے آئیں گے۔

پاکستان ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2-3 سے ہارا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے شرم ناک شکست ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 2017 کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے علاوہ تمام بڑی ٹیموں کے خلاف مشکل سے دوچار رہی ہے اور بھارت کو فائنل میں 180 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم اوول میں پہلی بار کوئی میچ کھیلے گی۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *