Home / جاگو پاکستان / یہ نیا پاکستان ہے، یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں: فردوس عاشق اعوان

یہ نیا پاکستان ہے، یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ یہ نیا پاکستان ہے اور  یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماشاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو آزاد اور مضبوط کیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

انہوں نےکہا کہ حکومت میں کسی نے اختیارات کا غلط استعمال یاکرپشن کی ہو تو ضرور گرفتاری ہونی چاہیے، یہ نیا پاکستان ہے، یہاں اب ادارے خواہشات کے تابع نہیں ہیں، قانون کےتابع ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانا چاہتاہے۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *