Home / جاگو پاکستان / مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کا جائزہ لینے کے لیے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی اختیارات سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی اور لداخ بھی بھارتی یونین کا حصہ ہو گا۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کر دیا

صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *