Home / جاگو دنیا / بھارت میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلم جماعت کے کارکن کا بہیمانہ قتل

بھارت میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلم جماعت کے کارکن کا بہیمانہ قتل

کیرالہ: بھارت میں گھات میں بیٹھے مسلح افراد نے نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے والے نوجوان کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے 38 سالہ کارکن اسحاق کو مسجد جاتے ہوئے مسلح افراد نے گھیر کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کرکے فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسحاق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جاملا۔ پولیس نے انڈین پینل کوڈ کی شق 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

انڈین یونین مسلم لیگ کے ترجمان نے اپنے کارکن کے قتل کا ذمہ دار کمیونسٹ پارتی آف انڈیا کو ٹھہرایا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ نامعلوم افراد کے نام درج کرلیا ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں اور اقلیتیوں کے پر مشتعل ہجوم کے بہیمانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں نفرت آمیز 181 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Check Also

خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔ یورپ، امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *