Home / جاگو کھیل / دانش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

دانش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے میرے ساتھ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی جو بات کی وہ درست ہے، دنیا کو سچائی بیان کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں، مذہبی پس منظر سے قطع نظر سپورٹ کرنے والے سابق کرکٹرز، میڈیا، کرکٹ منتظمین اور عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چند افراد کی مخالفت کے باوجود ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے مثبت انداز میں زندگی میں آگے بڑھتا رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کنیریا کومذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایاگیا، شعیب اختر

دانش کنیریا نے کہا کہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہوں، پاکستان اور دنیا میں کئی افراد سے رابطہ کیا، پاکستان کے کئی کرکٹرز کے مسائل حل ہوگئے لیکن مجھے کسی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی، ایک کرکٹر کے طور پر ملک کیلیے اپنا 100فیصد دینے کی کوشش کی اور اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام لیجنڈری کرکٹرز،پاکستان اور دیگر ملکوں کے کرکٹ منتظمین سے درخواست ہے کہ مشکل صورتحال سے نکالنے میں میری مدد کریں لیکن میرے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

Check Also

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *