Home / جاگو پاکستان / نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو کیا خصوصی ہدایت دی؟

نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو کیا خصوصی ہدایت دی؟

لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کر کے ہدایت کی کہ وہ ایل این جی کیس میں درخواست ضمانت دائر کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائیاں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ مقدمات من گھڑت ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کا قانونی حق استعمال کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

اس کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر 7 ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا تھا، مفتاح اسماعیل اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی نے درخواست ضمانت دائر کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔

Check Also

بلوچستان: شعبان سے اغوا کیے گئے 10 میں سے تین افراد گھر لوٹ آئے

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے شعبان میں پکنک منانے کے دوران نامعلوم مسلح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *