Home / جاگو ٹیکنالوجی / ٹویٹر میں لائیو اسٹریم سے قبل دوستوں کو مدعو کرنے کا آپشن شامل

ٹویٹر میں لائیو اسٹریم سے قبل دوستوں کو مدعو کرنے کا آپشن شامل

سان فرانسسكو: کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تحریک جڑ پکڑ چکی ہے۔ اب لوگ آن لائن ویڈیو کے ذریعے درس و تدریس کررہے ہیں۔ اس تناظر میں ٹویٹر نے لائیو اسٹریمنگ کا آپشن پیش کیا ہے جس میں آپ ویڈیو جاری کرنے سے قبل دوسرے دوستوں کو بھی مدعو کرسکتے ہیں۔

ٹویٹر کی جانب سے حقیقی وقت میں ویڈیو اسٹریمنگ سے قبل آپ دوستوں کو بلاسکتے ہیں اور اس میں ایک نئی شے آڈیو کا آپشن ہے جس میں دورانِ ویڈیو آپ کے مہمان اپنی آواز شامل کرسکتے ہیں جب لوگوں کو مدعو کیا جائے تو ناظرین ’ویو‘ پر جاکربراہِ راست نشریات پر جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل ڈی ایم یعنی ڈائریکٹ میسجنگ کے ذریعے تمام مدعو کیے گئے دوستوں کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔ پہلے ایک فرد لائیو اسٹریم شروع کرسکے گا اور اس کے بعد مزید شرکا شامل ہوسکیں گے۔

یاد رہے کہ ٹویٹر کے لائیو اسٹریم میں آڈیو گیسٹ الگ الگ ونڈوز میں نہیں دکھائی دیں گے تاہم ٹویٹر نے یہ اشارہ ضرور دیا ہے کہ مستقبل میں شرکا کو بھی ویڈیو اسٹریم میں شامل کرنے کا آپشن شامل کیا جاسکتا ہے۔

تاہم سماجی طور پر لوگ ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہیں اور اس ضمن میں ٹویٹر کا لائیو اسٹریمنگ انوی ٹیشن ایک عمدہ قدم ضرور ہے۔

Check Also

ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش

شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے متعدد ممالک میں ایپلی کیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *