Home / تازہ ترین خبر (page 18)

تازہ ترین خبر

بہاول نگر واقعہ: پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا

بہاولنگر واقعے کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا نوٹیفکیشن سامنے آگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری ہوم فضل الرحمٰن کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ …

Read More »

پاکستان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیرتﷺ میوزیم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے قیام سے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا اور منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار …

Read More »

چیئرمین پی ٹی آئی وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان وہ شخص ہے جو اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے۔ وزیر اعلی سندھ اپنے والد کی برسی کے موقع پر سیہون پہنچے، انہوں نے اپنے والد کی مزار پر فاتحہ …

Read More »

امن دشمنوں کےخلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ ریاست کی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں ہے، امن دشمنوں کے خلاف یہ جنگ ریاست کی جنگ ہے۔ وزیر اعلٰی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ نوشکی کے …

Read More »

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی روڈ، بفرزون، فیڈرل بی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کیماڑی، شاہراہ فیصل، ماڑی پور، صدر، میٹروول، گلبائی، لیاری، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، قائد آباد، کورنگی، کلفٹن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، …

Read More »

رحیم یار خان اور لودھراں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان اور لودھراں سمیت مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کی بستی کھوکھراں فیروزہ میں پیش آیا، جہاں …

Read More »

بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تربت میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں 10 افراد پھنس گئے۔ ضلع سوراب اور پشین میں 3 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہلاکت کا ایک واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش …

Read More »

بارشوں کی پیش گوئی: وزیراعلیٰ سندھ کی کے ایم سی، ٹاؤنز کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کے ایم سی، تمام ٹاؤنز اور واٹر بورڈ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مراد علی شاہ نے تمام سوک ایجنسیوں کو …

Read More »

حیدرآباد: چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون پر تشدد، ملزم گرفتار

کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان ملت ایکسپریس ٹرین میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون مسافر پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد میں ایس ایچ او ریلوے محمد حسن کی مدعیت میں …

Read More »

خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز …

Read More »