Home / تازہ ترین خبر (page 40)

تازہ ترین خبر

خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں برسات نے تباہی مچادی، بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں حادثات کے دوران 17 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں …

Read More »

پی آئی اے کا ایک ماہ میں دوسرا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک ماہ میں دوسرا فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں غائب ہوگیا۔ 47 سالہ جبران بلوچ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی کے-783 پر کیبن کریو کا حصہ تھے، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-782 پر تعینات فضائی …

Read More »

شمال مغربی ہواؤں نے کراچی کا رخ لے لیا، سردی کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا گیا ہے جو اگلے 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگلے چند روز میں شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ یاد …

Read More »

صدارتی انتخاب: آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات جمع کرادیے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدارتی انتخاب کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے۔ …

Read More »

لاہور اچھرہ بازار واقعہ، خاتون کو ہراساں کرنے والے مشتعل افراد کیخلاف مقدمہ درج

لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جنہوں نے چند روز قبل خاتون پر عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے ہراساں کیا تھا۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ لاہور کے سینئر پولیس افسران …

Read More »

خاتون پولیو ورکر کو حبس بے جا میں رکھنے کا کیس، عدالت نے مجرم کو قید کی سزا سنادی

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو میٹروول میں خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی کی تھی اور خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک …

Read More »

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، ناردرن بائی پاس، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، …

Read More »

گوادر میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، نظامِ زندگی اب تک بحال نہ ہوسکا

گوادر میں بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن نظامِ زندگی اب تک بحال نہ ہوسکا،مسلسل طوفانی بارش نے ہزاروں افراد بے گھر کردیے۔ گوادر میں بارش رکنے کے بعد عوام گھروں میں محصور ہیں یا اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں، …

Read More »

مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ مریم اورنگزیب  کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ …

Read More »

‘انشاءاللہ مولانا کو منالیں گے’، صحافی کے سوال پر زرداری کا جواب

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شامل ہونے کے لیے منالیں گے۔  جمعہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہواجس میں اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر …

Read More »