Home / جاگو دنیا / امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سینٹ اور کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے65 اراکین کو خطوط ارسال کر دئیے گئے جنگ جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر امریکی تنظیم سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ حرکت میں آگئی پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ کی گرفتاری کا مقصد دیگر میڈیا مالکان کوپر دبائو ڈالنا ہے کہ وہ حکومتی پالیسی توڑیں،میر شکیل کی گرفتاری پاکستان میں جمہوری اداروں پر حملے کے مترادف ہے، امریکی انتظامیہ نوٹس لے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، سینٹ اور کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے65 اراکین کو خطوط ارسال کر دئیے گئے جنگ جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر امریکی تنظیم سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ حرکت میں آگئی پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ کی گرفتاری کا مقصد دیگر میڈیا مالکان کوپر دبائو ڈالنا ہے کہ وہ حکومتی پالیسی توڑیں،میر شکیل کی گرفتاری پاکستان میں جمہوری اداروں پر حملے کے مترادف ہے، امریکی انتظامیہ نوٹس لے

9/11ہو یا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ،میڈیا جمہورتوں کا پروان چڑھاتا ہے اگر اس کا گلا دبا دیا جائے توجمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ سے)جنوبی ایشیائی ممالک میںجمہوریت کے فروغ اور اس کی حفاظت وفروغ کیلئے کام کرنے والی امریکی غیر سرکاری تنظیم سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو، جنگ ،دی نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کو جمہوری اداروں پر ایک حملہ قرار دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سیکرٹری خارجہ مائیک پومپو سمیت امریکی سینٹ ار امریکی کانگریس میں کمیٹی برائے امور خارجہ کے تمام اراکین بشمول چیئرمین کو خطوط روانہ کئے ہیں،سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ نے یہ اقدام بورڈ آف ڈائریکٹر کے مشترکہ اجلاس میں طے پائے گئے فیصلے کے مطابق کیا،جس میں اراکین نے مشترکہ قرار داد کے ذریعے امریکی حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر اور وزیر کارجہ سمیت سینیٹ میں امور خارجہ کمیٹی کے20اراکین سینٹ ممبران اور کانگریس میں45اراکین کانگریس جو کہ اس کمیٹی کے رکن ہیں کو علیحدہ علیحدہ خطوط ارسال کرتے ہوئے ان کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کا مقصد پاکستان میں موجود دیگر میڈیا مالکان کو یہ بتانا ہے کہ اگر انہوں نے حکومتی پالیسی کو سپورٹ نہیں کیا تو ان کے ساتھ بھی ایسا سلوک کیا جا سکتا ہے، بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری دراصل پاکستان میں جمہوری اداروں پر ایک حملہ ہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ9/11کا واقعہ ہو یا طالبان کو مذارکات کی میز پر لانے والے عوامل ان سب میں پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، لیکن گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان میں حکومتی ایجنسیوں نے متعدد صحافیوں کو اغوا کر کے ہلاک کی ااور کئی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اب تک کئی ہزار صحافیوں کو میڈیا مالکان کے ذریعے دبایا جا رہا ہے اور ان کو نوکریوں سے محروم کرا دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کا کام کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے اور جو میڈیا مالکان حکومتی دبائو پر عملدرآمدنہیں کرتے ان کے ساتھ میر شکیل الررحمن جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جس سے دیگر مالکان میں خوف وہراس پایا جانا یقینی امر ہے، خط میں بورڈ آف کے اراکین نے سینیٹ اور کانگریس کے اراکین اور امریکی انتظامیہ کے سربراہوں سے مطالبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ و اس پر گہری تشویش رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اراکین کانگریس وسینٹ پاکستان کو امداد کے بطور خطیر رقم امداد دیتی ہے جبکہ پاکستان کو قرضہ سمیت دیگر مراعات فراہم کرتے ہے، اس لئے کانگریس کے اراکین کی پھر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ اور میڈیا کی آزادی کے خلاف اس رقم کا استعمال ہونے سے بچائیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا ہی جمہوریتوں کو پروان چڑھانے کا سبب ہوتا ہے، لیکن اگر اس کا ہی گلہ دبا دیا جائے تو ایسے ملکوں میں جمہوریتوں اور عوام کی بے باک ترجمانی کرنے والے اداروں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لئے امریکی حکومت سینیٹ اور کانگریس اس بات کو ممکن بنائے کہ وہاں جمہوری اداروں اور میڈیا کو تحفظ حاصل ہو، انہوں نے میر شکیل الرحمن جو کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے پابند مسلسل ہیں، ان کو فوری رہا کرانے میں امریکی حکومت اور سینٹ اور کانگریس کی خارجہ کمیٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے، واضح رہے کہ یہ خط سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے بورڈ کے ڈائریکٹر زاہد خانزادہ کے دستخطوں سے صدر ، وزیر خارجہ اور خارجہ کمیٹی کے تمام اراکین، سینٹ اور کانگریس کو روانہ کئے گئے ہیں

Check Also

پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *