Home / جاگو دنیا / معمولی رقم کے لیے کونسلر کے بھائی کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

معمولی رقم کے لیے کونسلر کے بھائی کا خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

چندی گڑھ: 

بھارت میں 23 ہزار کی معمولی رقم کے تنازع پر کونسلر کے بھائی نے خاتون کو لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈے سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے مقامی کونسلر راکیش چوہدری کے بھائی نے ایک غریب خاتون کو محض 23 ہزار رقم کے تنازع پر زمین پر لیٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

کونسلر کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، طاقت کے نشے میں چور ملزمان نہتی خاتون کی پیٹھ پر بیلٹ اور لاٹھی برساتے رہے۔

 

اس دوران خاتون کا پانچ سالہ بچہ اپنی ماں کو مار کھاتے دیکھتا روتا رہا اور رحم کی بھیک مانگتا رہا، خاتون کی ضعیف والدہ بیٹی کو بچانے کے لیے آئیں تو ملزمان نے انہیں بھی دھکے دیئے اور مغلظات بکیں۔

خاتون اور اہل خانہ سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریاست پنجاب کی انتظامیہ میں کھلبلی میں مچ گئی، پولیس جاگ اُٹھی اور ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ کونسلر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں

Check Also

غزہ سے متعلق پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی غزہ سے متعلق پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *