Home / جاگو دنیا / ٹرمپ کی جانب سے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان

ٹرمپ کی جانب سے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان

رپورٹ: زاہداختر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحہ بھیجنے اور امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحے کی ترسیل کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 8.1 ارب ڈالر بنتی ہے۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے خطرناک جنگی اسلحے کے ساتھ ساتھ مزید امریکی فوجی دستے بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 1500 سے زائد امریکی اہلکار بھیجے جائیں گے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دونوں متنازعہ فیصلے کانگریس کی منظوری کے بغیر اور اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیئے۔ امریکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے صدر ٹرمپ کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما عرب کے مختلف ممالک کو امریکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز کی فروخت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکا کے اسٹریٹیجک مفادات کا تحفظ ہے۔واضح رہے کہ ایران کی دھمکیوں کے بعد امریکا پہلے ہی قطر میں اپنے فوجی کیمپ میں ایک درجن بی-52 ایچ اسٹریٹوفورٹریس طیارے اور ایک طیارہ بردار بحری بیڑا بھی بھیج چکا ہے

Check Also

پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *