Home / تازہ ترین خبر / ٹیکساس کنگ کے مالک خاور عباس اور حامد عباس کے والد بھٹی عباس پاکستان میں انتقال کرگئے، ڈیلس کی سیاسی سماجی مذہبی اور مقتدر شخصیات کا اظہار تعزیت

ٹیکساس کنگ کے مالک خاور عباس اور حامد عباس کے والد بھٹی عباس پاکستان میں انتقال کرگئے، ڈیلس کی سیاسی سماجی مذہبی اور مقتدر شخصیات کا اظہار تعزیت

ٹیکساس کنگ کے مالک خاور عباس اور حامد عباس کے والد بھٹی عباس پاکستان میں انتقالکرگئے، ڈیلس کی سیاسی سماجی مذہبی اور مقتدر شخصیات کا اظہار تعزیت

ڈیلس: ( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ٹیکساس کنگ ریسٹورنٹ اینڈ سپر مارکیٹ ارونگ اینڈ پلانو کےمالک خاور عباس اور حامد عباس کے والد بھٹی عباس 7 جون کو پاکستان میں انتقال کرگئے مرحوماپنے پوتے نبیل خاور کی شادی کے سلسلہ میں پاکستان گئے تھے کہ وہ وہاں جاکر بیمار ہوگئے اورامریکہ آنے سے قبل حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگئے، مرحوم امریکہ میں اپنے اہل خانہکے ہمراہ مقیم تھےاور یہاں پر مذہبی کمیونٹی میں کافی متحرک تھے  ۔



مرحوم
کی نماز جنازہ کل 8 جون کو صبح 8:00 بجے شیخوپورہ ، پاکستان میں ادا کی جائیگی۔دوسری جانب  انکے بیٹے خاور عباس نے انکی  مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کااہتمام ٹیکساس کنگ ارونگ واقع  بیلٹ لائن روڈ ارونگ میں  مورخہ آٹھ جون پیر بروز بعد نماز عصرشام چھ بجے مغفرت کے لئے ایک دعا کا اہتمام کیا ہے۔  انہوں نے تمام برادری کے لوگوں سےدرخواست کی کہ وہ ایصال ثواب کی اس محفل میں شرکت کریں۔

دوسری جانب مسلم ڈیموکریٹککاکس کے رہنماؤں سید فیاض حسن، امیر مکھانی، جاگو ٹائمز ڈیلس کے ایڈیٹر انچیف راجہ زاہداختر خانزادہ، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی، مذہبی رہنما غلام جہانگڈا، مدینہ مسجدکےسرپرست اعلی علامہ بابر رحمانی، برکات القران سینٹرکے علامہ مختیار احمد نعیمی،ضیاالقران سینٹر کے علامہ غلام سبحانی، پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر اوروزیراعظم آذاد کشمیر کے کوآڈینٹر برائے امریکہ عابد ملک، پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کےچیرمین ڈاکٹر عامر سلیمان، سابق صدر ڈاکٹر جاوید اجمل، النور انٹرنشنل کے چیرمین نورامرہوی،معروف صنعتکار اور ٹیوکر انرجی کے مالک حفیظ خان، اہلسنت الجماعت کے رہنماؤں عقیل میمن،ڈیلس اور پاکستان کے ممتاز نعت خوانوں، اور کئی مقتدر شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کیلئےمغفرت

اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *