Home / جاگو دنیا / چین میں امریکی شہریوں کی بے ضابطہ حراست کے خطرات بڑھ گئے ہیں، امریکا

چین میں امریکی شہریوں کی بے ضابطہ حراست کے خطرات بڑھ گئے ہیں، امریکا

چین اور امریکا کے درمیان ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تبت پر بڑھتے ہوئے تناؤ پر امریکا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی چین میں من مانی حراست کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں امریکی شہریوں کو اسٹیٹ سیکیورٹی کی بنیاد پر لمبی تفتیش اور طویل حراست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بنانے کی نہیں بلکہ چینی حکام مقامی قانون کے تحت جبری طور پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

چین نے گزشتہ ماہ جون میں ہانگ کانگ کے لیے متنازع سیکیورٹی قانون منظور کیا تھا جس پر عالمی برادری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جہاں اس قانون کے تحت چینی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں کہیں بھی کچھ بھی بولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


Check Also

پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے ہیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *