Home / تازہ ترین خبر / ہیوسٹن میں پاکستانی نمائیندہ فلاحی تنظیموں کی جانب سےکرونا متاثرین کی مدد کیلئے کیمپ کا قیام پاکستانی قونصل جرنل کا خراج تحسین

ہیوسٹن میں پاکستانی نمائیندہ فلاحی تنظیموں کی جانب سےکرونا متاثرین کی مدد کیلئے کیمپ کا قیام پاکستانی قونصل جرنل کا خراج تحسین

ہیوسٹن میں پاکستانی نمائیندہ فلاحی تنظیموں کی جانب سےکرونا متاثرین کی مدد کیلئے کیمپ کاقیام پاکستانی قونصل جرنل کا خراج تحسین

ہیوسٹن (رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکہ کی ریاست ٹیکسساس کے شہر ہیوسٹن میںجہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے  یہاں پر شہر میں مختلف سماجی اور فلاحیتنظیموں کے مشترکہ اشتراک سے پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری کا قیام عمل میں لایا گیا جسکا مقصدکورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کے سامان کی تقسیم ہے، اسکاوش میں ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ ، پاکستانی ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اورالائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف جیسی تنظیمیں شامل ہیں جبکہ پاکستانی کمیونٹی کے کئی مخیرسرمایہ دار بھی اس میں برابر کے شریک ہیںج جسمیں آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور، ساؤتھایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی بھی پیش پیش ہیں ۔ اس ضمن میں  پاکستان سینٹرفوڈ پینٹری روزانہ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کے لیئے کھول دی گئی ہے،

دریں اثنا  ہیوسٹن میں پاکسستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے پاکستان سینٹر ہیوسٹن کا دورہ کیا اورپی اے جی ایچ ، الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور دیگرتمام  تنظیموں کی کوششوں کی تعریف کی، اس موقع پر پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ ،ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید شیخ اور اتحاد کے کو آرڈینیٹراور تقسیم مرکز کے انچارج میاں نزیر بھی موجود تھے۔ واضع رہے کہ پاکستان سینٹر فوڈ پینٹریاور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف عوام میں  مختلف اشیا خوردونوش ، حفظان صحت سے متعلقاشیائ،  اور کیش کارڈز کے ذریعے لوگوں کو مدد  فراہم کررہے ہیں الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کئیپاکستانی کمیونٹی آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے، اس میں پاکستان سینٹر آف گریٹر ہیوسٹن ، ہیوسٹنکراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ، ہاؤس آف چیریٹی ، ابن سینا فاؤنڈیشن ، اسلامک سوسائٹیآف گریٹر ہیوسٹن ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا، فرینڈز آف کراچی، پاکستان چیمبر آف کامرسیو ایس اے اور دیگر ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *