Home / جاگو بزنس / وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تمام ضروری معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کی متعلقہ وزارتوں کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تمام ضروری معاونت کی ہدایت

 اسلام آباد: 

وزیر اعظم عمران خان نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ کورونا وبا کے باوجود ہماری معیشت میں ہونے والی مثبت پیشرفت میں سے ایک ہے۔ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ملنے والے ڈیمانڈ اینڈ ایکسپورٹ آرڈرز میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے تجارت اور صنعت کی وزارتوں کو احکامات دیے ہیں کہ اس بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے تمام ضروری معاونت کی دستیابی یقینی بنائیں۔

Check Also

ترجمان حکومت خیبر پختونخوا کی ’تنازعات‘ کے حل کیلئے فوج سے تعاون طلب کرنے کی تصدیق

خیبر پختونخوا کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *